عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مذید ریلیف دینے کا بھی اشارہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔
In line with my commitment to the nation, the coalition government has been swift to transfer the benefit of reduction in oil prices to the masses. We will continue to provide relief as soon as we have financial cushion to do so. I believe in honest conversation with the nation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے، میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔
واضح رہے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے کمی کی گئی۔