Search
Close this search box.

وزیراعظم شہباز شریف کا سائٹ ایریا کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کا اعلان

وزیراعلی شہباز شریف نے ایک روزہ دورہ کراچی کے دوران وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے توانائی، کراچی ٹرانسفارمیشن، جامشورو سیہون ڈوئل کیرج وے، پاکستان میڈیکل کمیشن، کراچی کے 3 اسپتالوں کا کنٹرول، پانی کے مسائل، کراچی ماس ٹرانزٹ، کراچی کے پانی کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 

شہباز شریف نے شہرقائد کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کراچی کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ میں سڑکوں کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

 

شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کے دوران بتایا کہ سائٹ ایریا کی تمام سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی اور اسکا تمام خرچہ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔

 

واضح رہے سائٹ ایریا کراچی کا سب سے بڑا صنعتی علاقہ جہاں روزانہ ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدروفت جاری رہتی ہے۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور ہیوی ٹریفک کے باعث اکثر سائٹ ایریا میں ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ حادثات بھی رونما ہوتے ہیں۔

 

شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو بھی سی پیک میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی حکام سے بات کرکے کے سی آر منصوبہ کو سی پیک کے تحت شروع کیا جائے گا۔

 

وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کراچی کی ٹریفک اور بی آر ٹی سروس کی کامیابی کیلئے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو ناگزیر قرار دیا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں