Search
Close this search box.

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ کراچی، ایم کیوایم رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر کراچی پہنچے تو وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے انکا استقبال کیا۔ بطور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ کراچی ہے، اس موقع وزیر اعظم کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی موجود ہیں۔

 

اس موقع پر ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل سمیت دیگر نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وزیراعظم کو ہیلی کاپٹر میں لے کر مزار قائد روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اتحادی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات بھی درج کئے۔

 

وزیر اعظم مزار قائد سے بزریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ ہاؤس کے لئے روانہ ہوئے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان صوبائی وزراء، سیکریٹریز اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

 

اپنے دورہ کراچی کے تیسرے مرحلہ میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف حکومتی اتحاد میں اپنی اہم پارٹنر ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے پارٹی کے مرکزی دفتر بہادرآباد کا دورہ بھی کریں گے۔ میاں محمد شہباز شریف آج شام ہی دارالحکومت اسلام آباد واپس چلے جائیں گے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں