وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی آئیں گے

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

کراچی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف شپ یارڈ کا دورہ اور تقریب میں شرکت کریں گے۔ پاک بحریہ کیلئے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔

 

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، جب کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار، وزیر دفاع اور ترک وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 

وزیر اعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سے ملیں گے، اور ملک کو درپیش مشکل معاشی حالات سے نمٹنے کے لیے ان کی تجاویز سنیں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالہ سے بھی بریفنگ لیں گے، کراچی میں گزشتہ چند دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دوسرا دورہ کراچی ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کےبعد کراچی گئے تھے اور اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں کی تھیں، وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس میں بھی شرکت کی تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts