Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ورلڈکپ 2023 کا آفیشل اینتھم ریلیز، پاکستانی پرچم چھوٹا دکھانے پر شائقین کا ناپسندیدگی کا اظہار، بھارت کے بیشتر مداحوں کو گانا بھی پسند نہ آیا

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا آفیشل اینتھم ریلیز کردیا ہے۔ اینتھم میں بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوئے۔ اینتھم کا نام دل جشن بولے رکھا گیا ہے۔ جسے گلوکار پریتم، ناکاش عزیز، سری راما چندرا، امت مشرا، جونیتا گاندھی، اکاسا اور چرن نے گایا ہے۔

ورلڈکپ اینتھم پر شائقین کرکٹ اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کررہے ہیں لیکن بیشتر مداحوں کو ورلڈکپ کا سانگ پسند نہیں آیا حتٰی کہ بھارت کے شائقین کرکٹ بھی تنقید کررہے ہیں۔

اینتھم میں پاکستان سے متعلق بھی مختلف کلپس شامل ہیں لیکن بیشتر مواقع پر پاکستان کا چھوٹا جھنڈا دکھایا گیا ہے اور چھوٹا جھنڈا دکھانے پر شائقین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک اور پاکستانی فین نے ایکس پر دل ٹوٹنے والی ایموجی پوسٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ جبکہ ایک مداح نے آئی سی سی کو مشورہ دیا کہ اسے آئی سی سی ورلڈکپ کا اینتھم کے بجائے بالی ووڈ فلم کا سانگ کہا جائے۔

شائقین کرکٹ نے اینتھم پر کان کے ڈراپس کی مختلف میمز شیئر کرکے بھی گانے سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ 

بھارت کے مداحوں کو بھی آفیشل اینتھم پسند نہ آیا اور مداحوں کو 2011 ورلڈکپ کے اینتھم دے گھما کے کی یاد آگئی۔

بھارت کے ایک اور مداح نے پوسٹ کی کہ اس گانے سے ورلڈکپ اور کرکٹ کا جوش پیدا نہیں ہوا۔

ایک اور بھارتی فین نے پوسٹ کی کہ وہ اس گانے کو آواز کے شور پر رپورٹ کرنا چاہتی ہیں۔

چند مداحوں نے سوال کیا کہ یہ کیسا ورلڈکپ کا اینتھم ہے جسے صرف بھارت اور پاکستان کے لوگ سمجھ سکتے ہیں۔ شائقین کرکٹ نے آئی سی سی کو ورلڈکپ کیلئے بہتر اینتھم بنانے کے مشورے بھی دئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts