ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کا شیڈول، اوقات، ٹی وی اور لائیو اسٹریمنگ کی تفصیلات

کرکٹ کا عالمی میلہ آج سے بھارت کے میدانوں پر لگ رہا ہے۔ ورلڈکپ کی تاریخ کا مجموعی طور پر یہ 13واں ایڈیشن ہے۔ میگاایونٹ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور گزشتہ ورلڈکپ کی رنراپ نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ کا فارمیٹ راؤنڈ رابن یا سنگل لیگ کے تحت رکھا گیا ہے جس میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے ساتھ ایک میچ کھیلے گی۔ ورلڈکپ میں مجموعی طور پر 10 ٹیمیں شریک ہیں اور اس طرح پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں 9 میچ کھیلے گی۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول اور اوقات

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز کل بروز جمعہ 6 اکتوبر سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ یہ میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کا عالمی کپ میں دوسرا میچ 10 اکتوبر بروز منگل کو سری لنکا کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ بھی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو ان ایکشن ہوگی۔ یہ میچ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

عالمی کپ میں پاکستان کا چوتھا میچ 20 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ بھی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو اپنے پانچویں میچ میں 23 اکتوبر بروز پیر افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔ یہ میچ چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں بھی دوپہر ڈیڑھ بجے مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کا چھٹا میچ بھی چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 27 اکتوبر بروز جمعہ کو اس میچ میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بھی دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر بروز منگل پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ میچ ہوگا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھی دوپہر ڈیڑھ بجے مدمقابل آئیں گی۔

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں 4 نومبر کو پاکستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ ڈے میچ ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق پاک نیوزی لینڈ میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

ورلڈکپ کے لیگ مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ 11 نومبر بروز ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی صورت میں انکا میچ 16 نومبر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں ہوگا۔ فائنل میچ 19 نومبر کو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل میچز دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔

ٹی وی اور لائیو اسٹریمنگ

کرکٹ کے عالمی کپ کے مقابلے تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک میں دکھائے جائیں گے۔ پاکستان میں سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس (PTV Sports) اور اے اسپورٹس (A Sports) نے ورلڈکپ دکھانے کے حقوق حاصل کئے ہیں۔

پاکستان میں ٹی وی پر پی ٹی وی اسپورٹس (PTV Sports) اور اے اسپورٹس (A Sports) پر میچز نشر ہوں گے۔ ایک دن میں دو میچز ہونے کی صورت میں دوسرا میچ پی ٹی وی نیشنل (PTV National) پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

پاکستان میں شائقین کرکٹ پی ٹی وی فلکس (PTV Flix)، اے آر وائی زیپ (ARY Zap)، دراز ایپ (Daraz) اور جاز ایپ (Jazz) پر بھی ورلڈکپ کے تمام میچز کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکتے ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts