Search
Close this search box.

ورلڈکپ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی، ٹکٹ 6 مرحلوں میں دستیاب ہوں گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اہم اعلان کردیا۔ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی، یعنی ایونٹ کے پہلے میچ سے صرف 40 روز قبل شائقین ٹکٹ خرید سکیں گے۔

وارم اپ اور ٹورنامنٹ کے ان میچز کے ٹکٹس 25 اگست سے فروخت کے لئے پیش کیے جائیں گے جن میں بھارت شریک نہیں ہو رہا۔

اس کے بعد بھارت کے خلاف میچوں کے لئے ٹکٹوں کی 6 مرحلوں میں فروخت کی جائے گی، پہلا مرحلہ 30 اگست کو بھارت کے وارم اپ میچز ، دوسرا مرحلہ 31 اگست کو بھارت کے ورلڈ کپ میں گروپ میچز کے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے

اس کے علاوہ ٹکٹوں کی فروخت کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ بالترتیب ایک تا دو ستمبر، جب کہ پانچواں مرحلہ پاک مقابلہ اور چھٹے مرحلے میں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹس فروخت ہوں گے۔

ٹکٹوں کی فروخت سے قبل شائقین کرکٹ کو آئی سی سی ویب سائٹ کے ذریعے اپنی دلچسپی درج کرانے کا موقع ملے گا۔ اس سے وہ پہلے ٹکٹ کی خبریں حاصل کرسکیں گے اور انہیں ورلڈ کپ میں اپنی جگہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کرکٹ کے لاکھوں شائقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے سے اپنی دلچسپی کا اندراج کروائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ ٹکٹ کی خبر حاصل کرنے والے پہلے افراد میں سے ایک ہیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں