دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والی معروف ترین ایپ واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔ واٹس ایپ میں انفرادی چیٹ پر بھی پاسورڈ لگانا ممکن ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا اپنے صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نئے فیچرز متعارف کرواہا ہے ۔ ان سب میں سب سے اہم فیچر کسی بھی پرائیویٹ چیٹ کو پاسپورڈ یا فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک کرنا ہے۔
میٹا کے بانی مارک زکر برگ نے گزشتہ روز اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے نئے فیچر چیٹ لاک کا اعلان کیا۔ جسکے ذریعے کسی بھی انفرادی چیٹ کو لاک کیا جاسکے گا۔
اس فیچر کے تحت صارفین کی تمام چیٹس محفوظ ہوجائیں گی کیونکہ صارف جس چیٹ کو چاہے لاک کرسکے گا، یعنی اس پر پاسورڈ لگادیا جائے گا جس تک رسائی اس صارف کی ہی ممکن ہوگی۔
چیٹ لاک کرنے کی صورت میں واٹس ایپ پر ہی ایک الگ فولڈر بن جائے گا جیسے اس سے قبل ‘آرکائیو چیٹ’ کا بنتا تھا، چیٹ لاک کے فولڈر میں وہ تمام چیٹس ہوں گی جنہیں صارف نے لاک کیا ہوگا۔ ان چیٹس کے نوٹیفکیشن بھی موبائل اسکرین پر دکھائی نہیں دیں گے۔
فیچر کو استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق واٹس ایپ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس کو دیکھتے ہوئے صارفین اس فیچر کو مزید بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے۔