دنیا کی مقبول ترین پیغام رسانی کے ایپلی کیشن واٹس ایپ ے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے بنے سٹیکر کے فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ میں اینڈرائیڈ واٹس ایپ بِیٹا ورژن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنے اِن سٹیکرز کی نشان دہی کی، جس کو استعمال کرتے ہوئے تحریری متن سے سٹیکر بنائے جاسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں جو صرف چند اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے محدود ہے۔
📝 WhatsApp beta for Android 2.23.17.14: what’s new?
WhatsApp is rolling out a feature to create and share AI stickers, and it is available to a very limited group of beta testers!https://t.co/spn8xvezZk pic.twitter.com/6iDf9cOdPf
— WABetaInfo (@WABetaInfo) August 14, 2023
رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کے لیے کون سے اے آئی ماڈل کا انتخاب کیا ہے، کیونکہ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ اسٹیکرز کی تیار کے لیے میٹا کی جانب سے پیش کردہ محفوظ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ نے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شئیر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیکر بورڈ کھلتے ہی کے نام سے نیا آپشن نظر آئے گا۔
اس آپشن کو کلک کرتے ہی ڈسکرپشن باکس اوپن ہوگا جس کے تحت صارفین ایسی پرسنلائزڈ تصاویر تیار کر سکیں گے جن کو دوستوں یا گروپس میں اسٹیکر کے طور پر شیئر کیا جا سکے گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی کو ڈیزائن یا آرٹ کا ماہر ہونا لازمی نہیں ہے، اگر آپ کو اسٹیکر تیار کرنا چاہتے ہیں تو اس کی تفصیل لکھ کر درج کریں جس کے بعد اس کا اینیمیٹڈ اے آئی ورژن تیار ہوسکے گا۔ ان اسٹیکرز میں اے آئی کا واٹر مارک موجود ہوگا تاکہ صارفین کو معلوم ہوسکے کہ انہیں اے آئی ماڈل سے تیار کیا گیا ہے۔