دنیا کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پہلی پاکستانی ویب سیریز نشر کرنے کیلئے تیار ہے۔ نیٹ فلکس پر پاکستان کی ویب سیریز کو نشر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ ویب سیریز کونسی ہوگی اسکی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پر نشر کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز کے 3 سیزن ہوں گے اور ہر سیزن 13 اقساط پر مشتمل ہوگا۔ نیٹ فلکس پر نشر کی جانے والی پاکستانی ویب سیریز بڑے بجٹ سے تیار کردہ ہے جو ناظرین کو اپنے سحر میں جگڑ لے گی۔
نیٹ فلکس پر پاکستانی ویب سیریز نشر کی منظوری سے متعلق پاکستان کے ایک معروف صحافی نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ کے ذریعے آگاہی دی ہے۔ لیکن باقاعدہ طور پر ابھی پاکستانی ویب سیریز سے متعلق کوئی تصدیق نہیں سامنے آسکی ہے۔
پاکستانی صحافی کا کہنا ہے کہ اس ویب سیریز کے متعلق تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔ یہ ویب سیریز نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی ویب سیریز ہوگی۔
واضح رہے نیٹ فلکس دنیا کی معروف ترین اسٹریمنگ سروس ہے جو پاکستان میں بے حد مقبول ہے۔ نیٹ فلکس پر امریکا ، برطانیہ ، بھارت سمیت دنیا کی تمام مایہ ناز فلمیں ۔ ڈرامہ اور ویب سیریز موجود ہیں جسے دیکھنے والے بے حد پسند کرتے ہیں۔ کورونا کے دوران لاک ڈاؤن کے دنوں میں پاکستان میں نیٹ فلکس پر مواد دیکھنے والوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔