نیو کراچی میں گتے کےگودام میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری

کراچی کے علاقے نیوکراچی کی رہائشی عمارت میں قائم گتے کے گودام میں اچانک لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے 3 فائر ٹینڈرز نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ خوش قسمتی سے آگ کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

گتے کا گودام 2 منزلہ رہائشی عمارت میں بنا ہوا تھا، اہلِ محلہ کی مدد سے عمارت میں رہائش پذیر افراد کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts