نیوکراچی سے کورنگی تک پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح

کراچی میں شروع کی جانے والی سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح بھی کردیا گیا۔ پیپلز بس سروس کے روٹ ٹو پر جدید ترین ایئر کنڈیشنڈ بسیں نیوکراچی سے کورنگی تک چلیں گی۔ 

کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحٰہ سلیم نے کیا۔ نیو کراچی سے کورنگی تک 30 بسیں چلیں گی جس میں سے آج 10 بسوں سے آغاز کردیا گیا۔ 

پیپلز بس سروس کا روٹ ٹو نیو کراچی، ناگن چورنگی، گلشن چورنگی، راشد منہاس روڈ پر مشتمل ہو گا۔ جسکے آگے بسیں شاہ فیصل کالونی، کورنگی سے ہوتی ہوئی کورنگی انڈس ہسپتال تک جائیں گی۔ 

پیپلز بس سروس کا مذکورہ روٹ 32.9 کلو میٹر پر محیط ہے۔ سندھ حکومت کی پیپلز بس سروس کی کراچی میں مرحلہ وار 7 روٹس پر 240 بسیں چلیں گی۔ 

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور تک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔ پیپلز بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts