نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئےہیں۔ محدود سپلائی کے باعث لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی علاقوں میں بھی لوڈمینجمنٹ کے تحت بجلی بند کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں بجلی کی ترسیل کے ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق 500 کے وی جامشور و کے آئی سرکٹ میں عارضی فالٹ کے باعث کراچی کو بجلی کی فراہمی محدود ہے۔ این ٹی ڈی سی مینٹیننس عملہ فالٹ کی جلد از جلد درستگی کیلئے سرگرم ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ بھی مسلسل رابطے میں ہے۔
500 کے وی جامشورو-این کے آئی سرکٹ پر عارضی فالٹ کے باعث کراچی کو بجلی فراہمی محدود ہے۔ سسٹم کے استحکام کے لیے عارضی طور پر چند مستثنٰی علاقوں میں ایک گھنٹے کی لوڈمنیجمنٹ کی جا سکتی ہے۔ کےای متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی یقینی بنانے میں بھی کوشاں ہے۔صارفین سے تعاون کی گذارش کرتے ہیں pic.twitter.com/5RCezt3S7F
— KE (@KElectricPk) October 16, 2023
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ محدود سپلائی کے سبب بجلی کی طلب و رسد کے درمیان شارٹ فال میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سسٹم کے استحکام کے لیے عارضی طور پر چند مستثنٰی علاقوں میں ایک گھنٹے کی لوڈمنیجمنٹ کی جا سکتی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق یہ ایک عارضی اقدام ہے۔ کےالیکٹرک متبادل ذرائع سے بجلی فراہمی یقینی بنانے میں بھی کوشاں ہے۔ صارفین سے معذرت اور تعاون کی گذارش کرتے ہیں۔