نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی تیاریاں، سیکیورٹی اداروں کا اجلاس، کراچی میں لیگ کے میچز 28 فروری سے کھیلے جائیں گے

پاکستان سپرلیگ کے نویں ایڈیشن کا میلہ سج گیا ہے۔ لیگ کے ابتدائی مرحلے کے میچز لاہور اور ملتان میں کھیلے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے میچز کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں لیگ کیلئے رنگ و روغن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم میں پچ اسکوائر پر کام تیز کردیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا گراؤنڈ اسٹاف میدان کی آؤٹ فیلڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران سیکیورٹی کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی اداروں کا اہم اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں ٹیموں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے اسٹیڈیم کے روٹ پر سیکیورٹی دینے سے متعلق پلاننگ کی گئی۔

پاکستان سپرلیگ کے کراچی میں میچز 28 فروری سے شروع ہوں گے۔ شہرقائد میں پی ایس ایل کے 11 میچز شیڈول ہیں جس میں فائنل بھی شامل ہے۔ لیگ کا فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts