نیشنل اسٹیڈیم میں بابراعظم اور عبداللہ شفیق کا تیسری وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ

آسٹریلیا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم اور عبداللہ شفیق نے تاریخ رقم کردی۔ دونوں اسٹار بلے بازوں نے نیشنل اسٹیڈیم کے میدان پر تیسری وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا۔

 

بابراعظم اور عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کی۔ دونوں بیٹرز نے پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالا اور تاریخ بھی رقم کردی۔ بابراعظم اور عبداللہ شفیق کے درمیان تیسری وکٹ پر 228 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

 

بابراعظم اور عبداللہ شفیق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر تیسری وکٹ کیلئے سب سے بڑی پارٹنرشپ بنانے والی جوڑی بن گئی۔ دونوں بیٹرز نے اپنے ہم وطن جاویدمیانداد اور شعیب محمد کا ریکارڈ توڑا۔

 

اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ فارمیٹ میں تیسری وکٹ کیلئے سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ جاویدمیانداد اور شعیب محمد کے پاس تھا۔ دونوں نے 1988 میں آسٹریلیا کے خلاف ہی 196 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی۔

 

واضح رہے یہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا تاریخی دورہ پاکستان ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 برس بعد پاکستان کھیلنے آئی ہے۔ آسٹریلیا نے اس سے قبل 1998 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts