قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے نیب کے نام پر ہی فراڈ کرنے والے ملزمان کو دھر لیا۔ نیب کراچی کی ٹیم نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد علی ۔ اسد علی اور خالد میرانی کے نام سے ہوئی۔
تینوں ملزمان کو آرٹلری میدان تھانے میں پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ملزمان دھوکہ دہی کرکے شہریوں کو سرکاری ملازمت کے جعلی آفر لیٹر دیتے تھے۔ ملزمان نے کئی شہروں کو نیب، ایجوکیشن، ہیلتھ ،محکمہ ایکسائز اور دیگر محکموں کے جعلی آفر لیٹر جاری کیے۔
نیب انٹیلیجنس نے کارروائی کرکے ملزمان کے خلاف اہم شواہد بھی برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس کرے گی۔ ملزمان کے خلاف متاثرین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔