نگراں وزیراعلٰی سندھ کی اورنج لائن کو گرین لائن میں ضم کرنے کی ہدایت

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائر مقبول کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ کو کراچی میں چلنے والی اورنج لائن بس سروس پر بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو بریفننگ میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے۔ اورنج لائن کا روٹ 3.88 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر 20 بسیں چلتی ہیں۔ 

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن کی گرین لائن میں انضمام سے 25000 رائڈرشپ ہوجائے گی۔ اس وقت اورنج لائن کی روزانہ کی 3000 رائڈرشپ ہے۔ اس وقت گرین لائن کی یومیہ 55000 رائڈرشپ ہے۔ فیڈر روٹ شامل ہونے کےبعد گرین لائن کی رائڈرشپ ڈیڑھ سے دو لاکھ یومیہ ہوجائے گی۔ 

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے اورنج لائن کو گرین لائن میں انضمام کرنے کی ہدایت دیدی۔ اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گرین لائن کی رائڈرشپ کو فیڈر روٹس کو شامل کرنے کی بھی ہدایت دیدی ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts