انوارالحق کاکڑ نے وزارت عظمٰی کا عہدہ سنبھالیا۔ انوار الحق نے ملک کے آٹھویں نگراں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے عہدے کا حلف لیا۔
انوار الحق کی وزارت عظمٰی کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جسکے بعد صدرر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف، اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، صوبوں کے گورنرز اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کا بطور رکن سینیٹ استعفیٰ منظور کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ نامزد نگران وزیراعظم نے گزشتہ روز سینیٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، یہ جماعت 2018 میں قائم ہوئی تھی۔
انورالحق کو وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے متفقہ طور پر نگراں وزیراعظم کیلئے نامزد کیا تھا۔ انوارالحق ملک کے آٹھویں نگراں وزیراعظم ہیں۔