نوجوان کرکٹرز کی تلاش، کراچی میں 25 مئی سے یکم جون تک ٹرائلز ہوں گے

کرکٹ کا کھیل پاکستان میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے، کم عمری میں ہی کئی بچے پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ زیب تن کرنے کا خواب آنکھوں سجالیتے ہیں، پی سی بی نے ایسے ہی ملک بھر چھپے کرکٹ کے ہیروں کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ملک بھر میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کیلئے نوجوان کرکٹرز کی تلاش کیلئے 25 مئی سے ٹرائلز کا آغاز ہوگا۔ جس میں کوئی بھی شہری شرکت کرسکتا ہے۔

 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 25 مئی سے یکم جون تک نیشنل اسٹیڈیم میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی اور محمد مسرور ٹرائلز کیلئے آنے والے کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جانچیں گے۔

 

کراچی میں 25 مئی کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون ون ، 26 مئی کو زون ٹو ، 27 مئی کو زون تھری ، 29 مئی کو زون فور ، 30 مئی کو زون فائیو ، 31 مئی کو زون سکس اور یکم جون کو زون سیون کے ٹرائلز ہوں گے۔

 

پی سی بی کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق صبح 7 بجے ٹرائلز کا آغاز ہوجائے گا۔ باسط علی اور محمدمسرور کھلاڑیوں کی آزمائش کریں گے، امتیاز خان فزیو جبکہ شان اللہ اینالسٹ کی خدمات انجام دیں گے۔

 

کراچی کی طرح 25 مئی سے ملک بھر کی دیگر کرکٹ ایسوسی ایشن کے بعد انکے اپنے اپنے شہروں میں ٹرائلز لئے جائیں گے۔

 

ان ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا، جہاں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر وہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts