Search
Close this search box.

نوجوان قومی مون سون شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صدرمملکت عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوان کو پیغام دیا ہے کہ آب و ہوا سے پیدا ہونے والے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مون سون شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی مون سون شجرکاری مہم  کے آغاز پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی شجرکاری مہم  میں ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ جون 2022ء تک 1.81 ارب پودے لگائے جا چکے ہیں جبکہ سال 2023ء تک 3.29 ارب درخت لگانے کا قومی ہدف پورا کیا جائے گا۔

ایوانِ صدر  کے احاطے میں گزشتہ سال شجرکاری مہم کے تحت 10 ہزار پودے لگائے گئے اسکے علاوہ ایوانِ صدر میں گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت  1.5 ایکٹر رقبے پر میاواکی جنگل بھی لگایاگیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیر پگھلنے اورسیلاب کا سبب بن رہاہے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے جس کو تقریباً ہر سال سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا رہتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ہمیں  جنگلات اگانے کیلئے اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لانا ہوگی اور خوشی ہے کہ پاکستان میں دس ارب ٹری سونامی منصوبے پر کام جاری ہے جو پاکستان کی تاریخ کا شجرکاری کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر شہری شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ ڈالے، درخت لگائے اسکے علاوہ رہائشی علاقوں، بازاروں، سڑکوں اور صنعتی علاقوں کے نزدیک زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں 

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں