پاکستان میں 65 فیصد نوجوان 18 سے 24 سال کی عمر میں شادی کو موزوں ترین قرار دیتے ہیں۔ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں مختلف عمر کے لوگوں نے شادی کیلئے موزوں ترین عمر پر رائے دی ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق 24 سال سے کم عمر کے 65 فیصد پاکستانی شادی کیلئے موزوں عمر 18 سے 24 سال سمجھتے ہیں۔ سروے میں شادی شدہ اور غیرشادی شدہ دونوں سے رائے لی گئی ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پلس کسلٹنٹ سروے میں مجموعی طور پر 1600 سے زائد پاکستانیوں نے حصہ لیا۔ جس میں 15 سے 24 سال عمر کے 65 فیصد پاکستانیوں نے شادی کیلئے موزوں تک ترین عمر 18 سے 24 سال قرار دی۔
شادی کیلئے 18 سے 24 سال کی عمر موزوں ترین قرار دینے والے غیرشادی شدہ مرد 66 فیصد تھے جبکہ 41 فیصد غیرشادی خواتین بھی اسی رائے کی حامی ہیں۔
سروے میں 35 سے 44 سال عمر کے 49 فیصد پاکستانی 25 سے 28 سال کی عمر کو شادی کیلئے موزوں قرار دیتے ہیں جبکہ 45 سال سے زائد 42 فیصد پاکستانی بھی 25 سے 28 سال کی عمر میں شادی کے حامی ہیں۔
شادی کیلئے 25 سے 28 سال کی عمر موزوں سمجھے والے پاکستانیوں میں 44 فیصد غیرشادی شدہ خواتین جبکہ مرد 25 فیصد ہیں جبکہ شادی شدہ 36 فیصد خواتین اور 38 فیصد مرد کے خیال میں شادی کی موزوں عمر 25 سے 28 سال ہے۔
سروے میں حصہ لینے والے شادی شدہ افراد سے انکی شادی کے وقت کی عمر پوچھی گئی تو 74 فیصد پاکستانیوں کی عمر 21 سال سے 28 سال کے درمیان پائی گئی۔
سولہ فیصد پاکستانیوں کی شادی 18 سے 20 سال، 8 فیصد کی 29 سے 32 سال جبکہ ایک فیصد کی شادی 18 سال سے کم عمر میں ہوئی۔
سروے میں حصہ لینے والی 30 فیصد خواتین کی اور 13 فیصد مردوں کی شادی کے وقت عمر 18 سے 20 سال تھی جبکہ 58 فیصد خواتین اور 76 فیصد مردوں کی عمر شادی کے وقت 21 سے 28 سال کے درمیان تھی۔