Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر التواء توہین عدالت کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کے خلاف درخواست 2018ء سے زیرِ التواء تھی۔ درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts