Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نمائشی فٹبال میچ میں میسی کی ٹیم کی جیت، رونالڈو پلیئر آف دی میچ رہے

سعودی عرب میں دنیائے فٹبال کے دو سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ایک دوسرے کے مدمقابل آئے، نمائشی میچ میں میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے رونالڈو کی ٹیم ریاض آل اسٹار الیون کو ہرادیا۔

ریاض کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں رونالڈو ، میسی ، نیمار اور امباپے ایک ہی گراؤنڈ پر نظر آئے، میچ میں پی ایس جی کے میسی اور مارکینس نے ابتدا میں ہی گول کردیئے۔ سعودی ٹیم کی جانب سے رونالڈو نے دو گول کرکے میچ برابر کردیا۔

ریک کے بعد سرگئی راموس نے گول کیا، تو سعودی ٹیم میں جنوبی کوریا کے جینگ یان سو نے گول کو پوسٹ میں پہنچا کر میچ تین تین سے برابر کردیا۔

امباپے نے پی ایس جی کی جانب سے چوتھا گول کیا۔ ہیوگو  نے برتری کو پانچ تین تک پہنچا دیا۔ رونالڈو کی سعودی ٹیم نے انجری ٹائم میں ایک گول کیا۔ یوں میچ پی ایس جی کی پانچ چار سے فتح پر ختم ہوا۔

میچ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو اور میسی کے درمیان مقابلے میں جیت تو میسی کی ہوئی لیکن مین آف دی میچ رونالڈو کو دے دیا گیا، جبکہ میچ میں امیتابھ بچن کی شرکت نے سب کو بڑا سرپرائز بھی دیا۔ اس میچ میں دنیا کا سب سے مہنگا اسپورٹس ٹکٹ 60 کروڑ روپے میں نیلام ہوا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts