نجی موبائل کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج، صدر مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی

کراچی میں نجی موبائل کمپنی کے خلاف عوام سڑکوں پر آگئی۔ مشتعل افراد نے صدر موبائل مارکیٹ کے اطراف موبائل کمپنی کے بورڈز اکھاڑ دئے۔ عوام نے شدید ہنگامہ آرائی بھی کی۔ 

 تھانہ پریڈی اسٹریٹ کے مطابق  آج صبح  ایس ایچ او پریڈی صدر موبائل مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ  پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ اسٹار سٹی مال پر ایک ایسی ڈوائس نصب کی گئی جس پر چلنے والے کلمات توہین صحابہ کے مرتکب ہوئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق معاملے کی حساسیت کو جانتے ہوئے ایس ایچ او پریڈی نے موقع پر پہنچ کر تمام وائی فائی ڈیوائس بند کروادئے اور شک کی بنیاد پر ایک نجی کمپنی کے افس اسٹاف سمیت 27 افراد کو حراست میں لیا۔ 

ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کے لئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ جو بھی لوگ اصحاب نبی کی توہین کے مرتکب ہوئے انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

عوامی احتجاج پر موبائل کمپنی کا موقف بھی سامنے آگیا۔ کمپنی نے مذہبی جذبات مجروح کرنے سے متعلق معاملے کو ملازمین کا ذاتی موقف قرار دے دیا۔ موبائل کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کمپنی کا کسی بھی ملازم کے ذاتی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ملٹی نیشنل کمپنی کے طور پر ادارہ معاملے کی اندرونی تحقیقات ضرور کرائے گا۔ مذہبی اہمیت کے معاملات میں کمپنی مستقل طور پر غیر جانبدار ہے۔ ادارہ اخلاقیات اور اقدار کے ایک سخت ضابطے پر قائم ہے جو کہ پوری دنیا میں موجود ہے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts