Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کرلی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد جام عبدالکریم کو ضمانت مل گئی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

 

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع  کیا تھا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیرون ملک سے واپس آگیا ہوں، الزامات کا سامنا کرنا چاہتا ہوں لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔

 

عدالت عالیہ نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض جام عبدالکریم کی ضمانت منظور کی ہے۔عدالت نے جام عبدالکریم کی ضمانت 11 اپریل تک منظور کی ہے۔

 

واضح رہےکہ رکن قومی اسمبلی جام  عبدالکریم تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کے لیے دبئی سے پاکستان پہنچے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ جام عبدالکریم قتل کیس میں نامزد ہیں ان کی واپسی پر انہیں گرفتار کیا جائے گا جب کہ وزیر داخلہ کے حکم پر ان کا نام  بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا  ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts