نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رہائشی عمارت کا چھجہ گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ورکرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد ایک شخص دم توڑ گیا جب کہ عمارت کے رہائشیوں کو بھی بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے کی شناخت منا بیگ کے نام سے کی گئی ہے ، منا بیگ کی رہائشی عمارت میں دکان تھی جب کہ وہ نارتھ ناظم آباد کا ہی رہائشی تھا۔

 واقعے کے بعد عمارت میں قائم دکانوں سے دکانداروں نے اپنا سامان نکالنا شروع کردیا۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عمارت کی حالت کے پیش نظر اسے سیل کیا جاسکتا ہے ۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts