عیدالاضحٰی پر کراچی میں نادرن بائی پاس پر لگائی گئی مویشی منڈی پر ریکارڈ کاروبار ہوا۔ مویشی منڈی کے ترجمان کے مطابق عید سے قبل ہی مویشی منڈی جانوروں سے خالی ہوگئی۔
ترجمان مویشی منڈی یاور چاولہ کے مطابق مویشی منڈی نادرن بائی پاس پر رواں برس 8 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔ منڈی میں قربانی کے 7 لاکھ جانور لائے گئے تھے جس میں سے ساڑھے 6 لاکھ قربانی کے جانور کی ریکارڈ فروخت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں جہاں ایک کروڑ 20 لاکھ کا جانور شہریوں نے خریدا وہیں 50 سے 60 ہزار والے مویشی بھی فروخت کئے گئے۔
بیوپاری ،پانی والا،چارے والا، ڈھابے والا، پھیری والا، لوڈرز وغیرہ کو بھی کیٹل منڈی سے کاروبار میسر آیا۔ قرباں پر قصاب ،کھالیں اٹھانے والا ،کھال فروخت کرنے والا ، کھالیں اور میٹ امپورٹ کرنے والا ہر شخص کا روزگار چل پڑا