نادرا میں کراچی کے پتے پر شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ بچوں کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہے، فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فیصل سبزواری نے نادرا سے موصول ہونے والے اعداد و شمار سے متعلق خط کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ یہ خط کراچی میں ہونے والی مردم شماری میں خامیوں کی واضح نشاندہی ہے۔

فیصل سبزواری نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ نادرا کو 27 مارچ 2023 کو خط لکھا تھا اور ہمارے استفسار پر نادرا کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے پتے پر بنے شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ بچوں کی تعداد 1 کروڑ 90 لاکھ بنتی ہے۔

فیصل سبزواری نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ کراچی میں لاکھوں افراد ہر برس روزگار کیلئے آتے ہیں جنکا شناختی کارڈ یہاں کا نہیں ہے۔ اسی طرح لاکھوں غیرملکی باشندے بھی اگر ملالیں تو تمام بات صاف ہے۔

واضح رہے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم ) پاکستان، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے کراچی میں ہونے والی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts