Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نئے آرمی چیف کی قبل ازوقت تعیناتی میں کوئی اعتراض نہیں، صدرمملکت عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سب کو قرار دے دیا۔ عارف علوی کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی قبل ازوقت تعیناتی میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی آرمی چیف کی نامزدگی وقت سے پہلے کرنا چاہتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں، موجودہ صورتحال کے سب ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلیئر مینڈیٹ وقت کی ضرورت ہے، جس نے غداری کی اس پرآرٹیکل 6 ضرورلگائیں، میں نے آئین توڑا ہے نہ غداری کی ہے، سائفر کی تحقیقات ضروری ہیں،  مسئلہ صرف کابینہ کومطمئن کرنا نہیں بلکہ عوام کو بتانا بھی ضروری ہے۔

عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ اسی صورت ہوسکتا ہے جب تمام فریقین راضی ہوں، فیصلہ ساز کہیں تو کردارادا کرنے کو تیار ہوں، ای وی ایم اور نیب کی سمری پر میری عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ عمران خان سے آخری بار گورنر پنجاب کے معاملے پر بات ہوئی، سمریوں کو روکنے میں کسی طرف سے کوئی دباؤ نہیں تھا، موجودہ حکومت کی 74 میں سے 69  سمریوں پر فوراً دستخط کر کے واپس بھیج دیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام آزمایا ہوا ہے، صدارتی نظام کی بات حالات خراب کریگی، حکومت کواعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نہیں کہوں گا، اعتماد کی بات پارلیمنٹ کے اندر سے آئے تومناسب ہوگا۔

عارف علوی نے کہا کہ بحران حل کرنے کیلئے حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہا ہوں، سپریم کورٹ نے یہ نہیں کہا کہ سازش نہیں ہوئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts