پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے شہر گال کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے نائب کپتان محمدرضوان کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اس سے قبل کھیلی گئی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے باعث سرفرازاحمد کو ہی ٹیم میں برقرار رکھا گیا۔
محمدرضوان ٹیم ڈگ آؤٹ میں بیٹھے مختلف سرگرمیاں کرتے نظر آئے۔ محمدرضوان ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کتاب پڑھ رہے تھے کہ انکے اس منظر کو میچ کو براہ راست نشر کرنے والے کیمروں کے آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
محمدرضوان کے کتاب پڑھتے مناظر ٹی وی پر آئے تو انکے مداحوں نے اس مخصوص لمحے کی تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور محمدرضوان کی کتاب پڑھتے تصویر وائرل ہوگئی۔
کتاب کے عنوان نے لوگوں کو اپنی جانب توجہ مبذول کرانے پر مجبور کیا۔ محمدرضوان جو کتاب پڑھ رہے تھے اسکا نام میرے حاجی صاحب تھا جو تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔