میانمار میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 17 افراد جاں بحق

میانمار میں مسلمان روہنگیا تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے، کشتی میں 50 کے قریب افراد سوار تھے۔ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میانمار کی ریاست رخائن میں مسل کش فسادات کے باعث روہنگیا پناہ گزین ملائیشیا اور انڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ 

رپورٹ کے مطابق کھلے سمندر میں ان پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی جس میں 50 کے قریب افراد سوار تھے۔ امدادی کاموں کے دوران 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 8 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

واضح رہے کہ 2017ء میں میانمار کے فوجی کریک ڈاؤن میں قتل، آتش زنی اور عصمت دری کے وسیع واقعات کے بعد تقریباً 2 لاکھ 75 ہزار روہنگیا مسلمان رخائن سے بنگلا دیش جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts