Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئر کراچی نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ گلشن اقبال کو معطل کردیا، انکوائری کا حکم

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ گلشن اقبال امین لاکھانی کو فوری معطل کرکے انکوائری کے احکامات دے دیے۔ 

جمعہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کی اسلحے کے ساتھ شہریوں کے ساتھ جھگڑے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا و الیکٹرانک میڈیا پر دیکھی گئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امین لاکھانی میئر کراچی کے نام پر بھتہ طلب کررہا تھا۔

کے ایم سی کے اعلامیے کے مطابق میئر کراچی نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کومعطل کر کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ کسی افسر کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے، تمام افسران و ملازمین شہریوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن  (کے ایم سی) خدمت خلق کا ادارہ ہے، افسران کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی افسر شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کا مرتکب پایا گیا اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts