Search
Close this search box.

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کو کیماڑی سے بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت

میئر کراچی مرتضٰی وہاب ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کیماڑی کی سیٹ پر بھی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ الیکشن ٹریبونل ملیر نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو کیماڑی سے بھی ضمنی انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹریبونل ملیر  میں میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی کاغذات کی منظوری کےخلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ تحریکِ انصاف کے 4 اور جماعت اسلامی کے 2 امیدواروں نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزاروں نےمؤقف اختیارکیا کہ مرتضٰی وہاب ضلع جنوبی گزری کے رہائشی ہیں اور بلدیاتی قوانین کے مطابق امیدوار صرف اس حلقے سے الیکشن لڑسکتا ہے جہاں کا وہ رہائشی اور ووٹر ہو۔

دوران سماعت ٹریبونل نے مرتضٰی وہاب کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ اس سے قبل یوسی 8 ابراہیم حیدری کے ریٹرننگ افسر نے مرتضٰی وہاب کے کاغذات منظور کیے تھے۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں