میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے ضلع جنوبی کے آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ پولنگ 5 نومبر کو ہوگی۔

مرتضیٰ وہاب نے تین یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پانچ نومبر کو کراچی کے چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ہوں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی ضلع ملیر کے ابراہیم حیدری ٹائون کی یونین کمیٹی نمبر 8، ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 13 اور ضلع کیماڑی کے ماڑی پور ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 3 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ 

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی جنوبی سے چیئرمین کے امیدوار ہیں، جبکہ حافظ نعیم نے اسی بنیاد پرمرتضیٰ وہاب کی میئر شپ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مختلف کیٹگریوں کی 886 خالی ہیں ، جن میں براہ راست انتخاب والے 74 جبکہ مخصوص 812 نشستیں ہیں۔ براہ راست انتخاب کے لیے 74 خالی نشستوں میں 9 یوسی چیئرمین، 16 وائس چیئرمین ، 8 ڈسٹرکٹ کونسلرز اور 41 وارڈ ز کو نسلرز ہیں۔ ان کا انتخاب براہ راست پولنگ کے ذریعے ہوگا۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts