میئرکراچی کا باغ ابن قاسم میں سائیکل اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں باغ ابن قاسم میں سائیکل اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح کردیا گیا۔ ہفتے میں دو دن خواتین کیلئے بھی مختص ہوں گے۔

کراچی میں کلفٹن کے مقام پر موجود عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے متصل باغ ابن قاسم عوام کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے جہاں اب عوام کو سائیکل اور جاگنگ کی سہولیات بھی میسر ہوں گے۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد بلوچ کے ہمراہ باغ ابن قاسم میں بنائے جانے والے سائیکل اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح کردیا۔

افتتاح کے موقع کئی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد بلوچ نے باغ ابن قاسم کے ٹریک پر جاگنگ اور سائیکلنگ بھی کی۔ 

Spread the love
جواب دیں
Related Posts