پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن نے میئرکراچی کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کیلئے نہ آنے والے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کردئے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مطمیئن نہ کرنے والے اراکین کو ڈی سیٹ کرکے پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی گئی تھی اور آج ووٹ ڈالنے کیلئے نہ آنے والے اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردئے گئے۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے 15 جون کو ہی پارٹی کے سینئر عہدیداران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تھی جنکی متفقہ سفارشات آئی ہیں کہ ووٹ نا دینے والے ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کر کہ جواب طلبی کی جائے۔
مئیر کراچی کے الیکشن میں جو ہوا اچھا نہیں ہوا! ہمارے چئیرمینز اور ممبر خود جان بوجھ کر ووٹ ڈالنے نہیں آئے یا سرکاری زور زبردستی سے آنے نہیں دیا گیا ۔
مینے 15 جون کو ہی پارٹی کے سینئر عہدیداران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تھی جنکی متفقہ سفارشات آئ ہیں کہ ووٹ نا دینے والے… pic.twitter.com/EhHZpGYzp8
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) June 18, 2023
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے پارٹی کے سینیئر عہدیداران نے سفارش کی ہے کہ اراکین اگر وہ اپنی غیر حاضری پر مطمئن نا کرسکیں تو انکی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کی جائے اور الیکشن کمیشن کے زریعہ انکو ڈی سیٹ کرایا جائے۔
حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ اسی حوالہ سے گزشتہ روز کراچی مئیر الیکشن میں غیر حاضر رہنے والے 31 ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس مین انکو تین دن میں پارلیمانی لیڈر کے ایم سی مبشر حسن کے ذریعے جواب دہی کا موقع دیا گیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں اور یکطرفہ کاروائی نہیں کرنا چاہتے اس لئے اگر کسی بھی چئیر مین یا ممبر کو اپنی صفائی میں کچھ کہنا ہے یا جواب دینا ہے تو تین روز میں پارلیمانی لیڈر مبشر حسن کے زریعہ اپنا جواب بھجواسکتے ہیں۔
اگر انکے جواب سے پارٹی مطمئن ہوگی تو ٹھیک ورنہ انکے غیر حاضر ممبران کے خلاف پارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی پر آئین قانون اوالکشن رولز کے مطابق الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں کاروائ کرکہ سیٹ سے فارغ کرا دیا جائیگا اور پارٹی آئین کے مطابق پارٹی میں کاروائ کر کہ پارٹی سے نکال دیا جائیگا ۔