میئر، ڈپٹی میئر کراچی اور صدر ٹاؤن کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا، ضمنی بلدیاتی الیکشن کی پولنگ جاری

سندھ بھر کی طرح کراچی کے 5 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کی پولنگ جاری ہے، گزشتہ رات الیکشن کمیشن نے تمام انتخابی سامان انتخابی عملے کو فراہم کردیا تھا، کراچی کے5 اضلاع میں 3 چیئرمین، 3 وائس چیئرمین اور 3 وارڈ کونسلرز کی نشستوں کے لئے  مئیر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور صدر ٹاؤن کے چیئرمین منصور احمد شیخ سمیت 40 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

 پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا،  پولنگ کے دوران بعض جگہ لمبی لائنیں اور بعض جگہ پولنگ اسٹیشن خالی نظر آئے ہیں، امکان ہے کہ دوپہر کے بعد ووٹرز کا رش بڑھ جائے گا۔

مجموعی طور پر2 لاکھ 6 ہزار686 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 12 ہزار 271 مرد اور94 ہزار415 خواتین شامل ہیں،  مجمومی طور پر 121 پولنگ اسٹیشن ہیں، جن میں سے42 انتہائی حساس اور79 ہزار حساس ہیں۔  الیکشن کمیشن نے 482 پولنگ بوتھ بنائے ہیں، جن میں سے 242 مرد اور240 خواتین کے لئے ہیں۔

 مجموعی طور پر 1206 افراد  مشتمل انتخابی تعینات ہے، جن میں 121 پریذائیڈنگ افسران، 482 اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران، 482 پولنگ افسران اور 121پولنگ افسران شامل ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن مانیٹرنگ کے لئے مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں۔ 

کراچی ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر13سب سے زیادہ اہم اس لئے ہے کہ یہاں سے میئر کراچی بیریسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ جماعت اسلامی کے نور السلام سے ہے، جن کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دیگر5امیدواروں میں، جمعیت علماء اسلام کے سید عبید اللہ شاہ،تحریک لبیک پاکستان سکندر آگر اور دیگر شامل ہیں۔ بظاہر مقابلہ اولذ کر دد امیدواروں میں لگ رہا ہے۔

کراچی ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر 7بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے،  یہاں سے  ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد چیئرمین اور محمد سلیم میمن وائس چیئرمین کے لئے پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی کے محمد ایوب چیئرمین اور محمد ابراہیم وائس چیئرمین، تحریک انصاف کے عبدالحفیظ جوکھیو چیئرمین اور میر محب اللہ وائس چیئرمین کے امیدوار، یہاں دیگر 3پینلز کے6امیدوار بھی میدان میں ہیں۔بظاہر مقابلہ اولذ کر تین پینلز میں لگ رہا ہے۔
 
کراچی ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر6بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، یہاں سے وائس چیئرمین کی نشست کے لئے صدر ٹاؤن کے ٹاؤن چیئرمین منصور احمد شیخ تحریک انصاف کے امیدوار ہیں اور انکا مقابلہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد شاہ رخ اور5آزاد امیدواروں سے ہے۔ بظاہر مقابلہ اولذ کر دد امیدواروں میں لگ رہا ہے۔

کراچی ضلع جنوبی کے صدر ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر12میں وائس چیئرمین کی نشست کے لئے پیپلزپارٹی کے حامد حسین گلگتی، تحریک انصاف کے محمد طاہر، جماعت اسلامی کے امتیاز خان، جمعیت علماء اسلام کے سید عبید اللہ شاہ، مسلم لیگ (ن) کے گل وزیر اور دیگر4امیدوار میدان میں ہیں۔  بظاہر مقابلہ اولذ کر تین امیدواروں میں لگ رہا ہے۔

کراچی ضلع کیماڑی کے ماڑی پور ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر3میں  پیپلزپارٹی کے سیف اللہ، تحریک انصاف کے محمد زائد، مسلم لیگ(ن) کے محمد شاہد اقبال، جماعت اسلامی کے محمد حسین، آزاد امیدوار ساجد اور محمد عامر شیخ امیدوار ہیں اور بظاہر مقابلہ اولذ کر تین امیدواروں میں لگ رہا ہے۔

کراچی میں تین وارڈ کونسلرز کی نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب ہورہا ہے، جن میں گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 4کا وارڈ نمبر 1، ملیر ٹاؤن کی یوسی 2کا وارڈ نمبر3اور ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 5کا وارڈ نمبر3شامل ہیں، مختلف جماعتوں اورآزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts