ایڈمنسٹریٹر کراچی ، وزیراعلی سندھ کے مشیر قانون اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تین پارکوں کا افتتاح کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔
مرتضٰی وہاب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے جولائی کے آخر تک مکمل کرلیے جائیں گے۔ مون سون کے سیزن کی بارشوں سے قبل کراچی کے نالوں کی صفائی مکمل کرلی ہے، امید ہے کہ بارشوں میں شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انکا کہنا ہے کہ کراچی کے 30 سے زائد مقامات پر نالوں کی صفائی چل رہی ہے، اب تین ماہ کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں، نیسپاک سمیت کئی ادارے مانیٹر کرتے ہیں، اب صفائی ٹھیکیدارکی ذمہ دارہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اور ہم سب کو اس کی تعمیر و ترقی میں بھر پور حصہ لینا چاہئے، پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی تعمیر، کوریڈورز کی بحالی کے لئے مسلسل کام جاری ہے۔
پیپلز پارٹی کے وژن کے مطابق تمام اضلاع کو ترقی دینا چاہتے ہیں، پارکوں، اوپن اسپیس اور کھیل کے میدانوں کی بحالی سے نوجوانوں نسل کو بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ پارک شہریوں کے لئے تفریح کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالت نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دے دیا اور فیرئیر ہال کی تزین و آرائش پر اسٹے دے دیا گیا۔ فریئر ہال میں شہریوں کے داخلے پر کوئی پابندی نہیں۔
مرتضٰی وہاب نے کہا کہ لزام لگایا گیا دیوار لگا کر فریئر ہال کو بند کیا جارہا ہے۔ لوگ انہیں طنزیہ بولتے ہیں بابائے باغ، فریئرہال کی لائٹنگ ہوں یا دیگر کام سب انکے دور میں ہوئے۔