نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نےموبائل فون کو اسٹریٹ کرمنلز سے بچانے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نگراں وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موبائل ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری ہی نہ ہو۔
نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سےچوری نہ ہو ، دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں۔
نگران وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مددکریں، موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں سےچوری نہ ہو سکے۔ نگراں حکومت صوبے میں امن قائم کرے گی۔
نگراں وزیرداخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ جبکہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں بھی بڑے آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔