منکی پاکس سے عالمی سطح پر فی الوقت صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا کوئی خطرہ نہیں، ڈبلیوایچ او

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی وبا کے سبب فی الحال عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے خطرے کو رد کیا ہے۔ 

ڈبلیو ایچ او کی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  کمیٹی میں اس حوالے سے مخلتف آرا پائی جاتی ہیں لیکن مشترکہ طور پر اتفاق کیا گیا کہ اس مرحلے پر منکی پاکس کی وبا سے عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال کا خطرہ نہیں ہے۔

فی الوقت عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال کا لیبل صرف کورونا وائرس کی وبا اور پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں پر لاگو ہوتا ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کے اجلاس میں مشورے کے بعد عالمی ادارہ صحت اسے منکی پاکس کی وبا پر لاگو کرنے سے پیچھے ہٹ گیا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران منکی پاکس کے 32 ہزار سے زائد تصدیق شدہ کیسز اور ایک موت کا کیس ان 48 ممالک میں سامنے آیا جہاں یہ عمومی طور پر نہیں پھیلا۔

رواں سال اب تک تقریباً 1500 کیسز اور 70 اموات خاص طور پر کانگو سمیت وسطی افریقا میں ہوئی ہیں جہاں یہ بیماری زیادہ عام ہے۔

منکی پاکس ایک وائرل بیماری جو فلو جیسی علامات اور جلد کے زخموں کا باعث بنتی ہے، یہ مرض کورونا یا اس طرح کی دیگر وباؤں کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا۔

منکی پاکس صرف قریبی تعلقات اور خصوصی طور پر جسمانی تعلقات سے ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق منکی پاکس بڑے پیمانے پر ان مرد حضرات میں تیزی سے پھیلتا ہے جو ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔
Spread the love
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts