Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے عمران خان کو کل کراچی طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں مبینہ طور پر جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے کے الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان کو ان کی پارٹی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کو کل بروز پیر 31 اکتوبر کو کراچی میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔

ایف آئی اے نے 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی قیادت کے خلاف لاہور اور کراچی میں دو ایف آئی آرز درج کی تھیں اور دونوں رپورٹوں میں ایک جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

لاہور میں درج ایف آئی آر میں عارف نقوی، طارق شفیع، زمان خان، منظور احمد چوہدری، مبشر احمد، حبیب بینک لمیٹڈ کی انتظامیہ اور پی ٹی آئی قیادت پر فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔

کراچی میں رجسٹرڈ مقدمے میں نشاندہی کی گئی کہ عارف نقوی غیر ملکی فنڈنگ کا بڑا فائدہ اٹھانے والے تھے اور انہوں نے ابراج انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمیٹڈ، امان فاؤنڈیشن، گرے میکنزی ہولڈنگز، سلور لائن ہولڈنگز، اور اسٹریلیزیا اے ٹی ایف امان سے غیر ملکی ٹیلی گرافک ٹرانسفرز (ایف ٹی ٹیز) حاصل کیں۔

واضح رہے عمران خان اس وقت ایک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، جو جمعہ کو لاہور سے شروع ہوا اور اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts