Search
Close this search box.

ملیرایکسپریس وے سے قدرتی ماحول کو نقصان پہنچے گا، اجازت نامے غیرقانونی قرار دئے جائیں، عدالت میں درخواست دائر

ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا تنازع عدالت تک پہنچ گیا۔ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر رکوانے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہری احمد شبر نے سندھ انوائرمینٹل ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی ہے کہ ملیر ایکسپریس وے 38.75 کلومیٹر کا چھ لائین ڈبل گیراج پروجیکٹ ہے۔

ملیر ایکسپریس وے کی جانب سے ماحولیاتی منظوری لی جارہی تھی تو ہم نے اعتراضات دائر کیے تھے لیکن ہمارے اعتراضات کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اس کے بعد ہمیں منصوبے کی منظوری کی خبر ملی۔

سندھ انوائرمینٹل ٹربیونل نے ہمارے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے لیاری ایکسپریس وے کی اجازت دی، ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے قدرتی ماحول اور ملیر کے ایکولوجی کو نقصان پہنچے گا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے اجازت نامے غیر قانونی قرار دیئے جائیں سندھ انوائرمنٹل ٹربیونل نے 15 اپریل کو ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں