کراچی: ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالحجہ کا چاند test نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کردیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق آج ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذوالحجہ سن 1443 ہجری یکم جولائی اور عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہوگی۔
ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔
BREAKING: #Zilhaj moon has not been sighted and #EidulAzha will be celebrated across #Pakistan on July 10 (Sunday), Central Ruet-e-Hilal Committee Chairman Maulana Syed Abdul Khabir Azad announced .#TOKAlert pic.twitter.com/oXI7o932Hs
— The Times of Karachi (@TOKCityOfLights) June 29, 2022
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
View this post on Instagram
اجلاس میں مرکزی اور زونل ہلال کمیٹیوں کےارکان، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے۔