کراچی کی عدالت نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی کو لاک اپ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن پر ملزمان کو حبس بے جا میں رکھنے کا الزام ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں سرجانی ٹاؤن میں 4 افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی کو لاک اپ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے سرجانی ٹاؤن تھانے پر چھاپہ مارا تھا۔ تھانے میں 4 افراد کو گٹکے ماوے کا کیس بنا کر حبسِ بے جا میں رکھا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے سیشن جج کی ہدایت پر تھانے پر چھاپہ مارا تھا۔