ملتان میچ ہار گئی، رضوان نے دل جیت لئے

پاکستان سپرلیگ سیون میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن میچ کے دوران محمدرضوان کے رویے نے ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے ہیں۔

 

میچ کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے گیند کرانے کے بعد رضوان نے جب شاٹ کھیلا تو شاہین نے گیند فیلڈ کرکے رضوان کے جانب پھینکنے کی کوشش کی۔

 

گیند شاہین کے ہاتھ میں نہ آئی تو انہوں نے رضوان کی طرف فاسٹ باؤلر کے روایتی جارحانہ اور تھوڑا غصہ کے انداز میں دیکھا تو رضوان نے شاہین کے جارحانہ پن کا جواب محبت سے دیا۔

 

محمدرضوان نے اپنے ہاتھ کھولے اور شاہین شاہ کو اشارہ کیا کہ آؤ گلے لگ جاؤ۔ تصوراتی طور پر رضوان نے شاہین شاہ کو گلے بھی لگایا۔

 

محمدرضوان کے اس طرز عمل کو شائقین کرکٹ نے خوب پسند کیا اور سوشل میڈیا پر رضوان اور شاہین کے درمیان ہونے والے ان لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرکے محمدرضوان کو سراہا جارہا ہے۔

 

میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دی۔ پی ایس ایل سیون میں ملتان سلطانز کی مسلسل چھ فتوحات کے بعد یہ پہلی شکست تھی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts