مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہوگئے

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر بے قابو ہونے لگی ہے۔ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے۔ شہباز شریف علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا تو کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

 

شہباز شریف کے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق پی ایم ایل این کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پیغام میں تصدیق کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ شہباز شریف نے اپنی رہائشگاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔ ڈاکٹر نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

 

شہباز شریف دوسری مرتبہ مہلک وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔ دوہزاربیس میں بھی شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

Spread the love
جواب دیں
Related Posts