ماضی کے بدترین مخالف ، ایک دل ایک جان ہو گئے، کراچی میں پی ڈی ای ایم کے جلسے سے قبل شہر کی شاہراہوں پر پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی تصاویر سے سجے بینرز آویزاں کر دئیے گئے۔ پیپلز پارٹی کے بینرز پر مسلم لیگی رہنماوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں جماعتوں پر شدید تنقید کے ساتھ طنز کے نشتر بھی برسائے جار ہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کیا مریم نواز نے مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کر لی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کی جب دونوں جماعتوں میں اتنی محب ہو گئی ہے تو پھر انہیں ایک ہی نام سے سیاست میں حصہ لینا چاہئے۔