Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مزار قائد پر نعرے بازی کا کیس: کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد پر نعرے اور مبینہ بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کے وکلا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

کیس کے  تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی جس پر  عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے 3 دن کی مہلت دے دی۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts