مرتضٰی وہاب کو میئر کراچی بنانے پر غور، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کردی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی کیلئے نامزد کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں بھی ترمیم کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنائے جانے کا امکان ہے۔ مرتضٰی وہاب کو میئر کراچی بنانے کی تجویز زیر غور ہے جسکے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم بھی کردی گئی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا اور فی الحال انکے پاس میونسپل کارپوریشن میں کوئی سیٹ نہیں ہے لیکن سندھ اسمبلی نے گزشتہ روز لوکل گورنمنٹ ایکٹ بھی ترمیم کردی۔

سندھ حکومت نے صوبے کے بلدیاتی اداروں میں میئر، ڈپٹی میئر ، چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ختم کر کے شو آف ہینڈ سے کرنے کا بل منظور کر الیا۔

سندھ اسمبلی نے جمعرات کو سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی جس کے تحت کوئی بھی شخص میئر ڈپٹی میئر چیئرمین وائس چیئرمین کا الیکشن لڑسکے گا۔ منتخب میئر کو چھ ماہ کے اندر یوسی چیئرمین منتخب ہو نا ضروری ہے۔ 

ایکٹ میں ترمیم وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔ اس موقع ایم ایم اے کے رکن سید عبدالرشید نے کہا کہ بلدیاتی قانون میں پیش کی گئی تجاویز دیگر پارٹیوں نے بھی دی ہیں یہ ترمیم بہت اہم ہے۔اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے ۔ تاہم ایوان نے کسی بحث کے بغیر ہی اس کی منظوری دیدی۔

اس ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو اپنی مرضی کے میئر یا ڈپٹی میئر لانے میں آسانی ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے کراچی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کا کوئی اہم اور مضبوط رہنما یو سی کا چیئرمین منتخب نہیں ہو سکا ، لیکن نئی ترمیم کے بعد اب پارٹی مرضی کا میئر منتخب کرانے میں کا میاب ہو جائے گی۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts