مرتضٰی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹانے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔

 

پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان، شہنواز جدون، ادیبہ حسن، سدرہ عمران، شہزاد قریشی اور دیگر اراکین نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں مرتضٰی وہاب کو سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے کےباعث ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

پی ٹی آئی ارکین سندھ اسمبلی کا موقف ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا تعلق سیاسی جماعت سے ہونے کے باعث آئندہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ہے۔ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹر کی عبوری مدت کے لئے کسی غیرسیاسی  شخص کی تعیناتی کرے۔

Spread the love
جواب دیں
Related Posts